aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tazkira"
منہ میں واعظ کے بھی بھر آتا ہے پانی اکثرجب کبھی تذکرۂ جام شراب آتا ہے
میں اپنے گھر میں ہوں گھر سے گئے ہوؤں کی طرحمرے ہی سامنے ہوتا ہے تذکرہ میرا
تذکرہ دہلی مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز
ابھی تو اس کا کوئی تذکرہ ہوا بھی نہیںابھی سے بزم میں خوشبو کا رقص جاری ہے
مری غزل میں کسی بے وفا کا ذکر نہ تھانہ جانے کیسے ترا تذکرہ نکل آیا
یا ترا تذکرہ کرے ہر شخصیا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے
زباں قاصد کی مضطرؔ کاٹ لی جب ان کو خط بھیجاکہ آخر آدمی ہے تذکرہ شاید کہیں کر دے
آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا
گزری جو رہ گزر میں اسے درگزر کیااور پھر یہ تذکرہ کبھی جا کر نہ گھر کیا
تذکرہ ہو ترا زمانے میںایسا پہلو کوئی بیان میں رکھ
تذکرہ سوز محبت کا کیا تھا اک بارتا دم مرگ زباں سے مری چھالے نہ گئے
کچھ تذکرۂ حسن سے روشن تھے در و بامکچھ شمع نے بھی بزم کو چمکایا ہوا تھا
اسے یہ ضد تھی کہ پھر اس کا تذکرہ ہوتامیں چپ رہا کہ وہ قصہ پرانا ہو گیا تھا
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجئےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجئے
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھاکبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
ٹکرا گیا وہ مجھ سے کتابیں لیے ہوئےپھر میرا دل اور اس کی کتابیں بکھر گئیں
چھت کی کڑیوں سے اترتے ہیں مرے خواب مگرمیری دیواروں سے ٹکرا کے بکھر جاتے ہیں
تیرے بیمار محبت کی یہ حالت پہنچیکہ ہٹایا گیا تکیہ بھی سرہانے والا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books