aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uThaa.oge"
وہ کہتے ہیں کیا زور اٹھاؤ گے تم اے داغؔتم سے تو مرا ناز اٹھایا نہیں جاتا
یہ نفسیاتی مریضوں کا شہر ہے قیصرؔکوئی سوال اٹھاؤ گے مارے جاؤ گے
وفا تم سے کریں گے دکھ سہیں گے ناز اٹھائیں گےجسے آتا ہے دل دینا اسے ہر کام آتا ہے
کون اٹھائے گا تمہاری یہ جفا میرے بعدیاد آئے گی بہت میری وفا میرے بعد
تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گےہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے
جو سننا چاہو تو بول اٹھیں گے اندھیرے بھینہ سننا چاہو تو دل کی صدا سنائی نہ دے
میں آئینہ بنوں گا تو پتھر اٹھائے گااک دن کھلی سڑک پہ یہ نوبت بھی آئے گی
وہ لطف اٹھائے گا سفر کاآپ اپنے میں جو سفر کرے گا
اپنے مرنے کا اگر رنج مجھے ہے تو یہ ہےکون اٹھائے گا تری جور و جفا میرے بعد
کب بار تبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گایہ بوجھ بھی لگتا ہے اٹھائے گا کوئی اور
اگر آ جائے پہلو میں قمرؔ وہ ماہ کامل بھیدو عالم جگمگا اٹھیں گے دوہری چاندنی ہوگی
دور تک ایک سیاہی کا بھنور آئے گاخود میں اترو گے تو ایسا بھی سفر آئے گا
کن زمینوں پہ اتارو گے امداد کا قہرکون سا شہر اجاڑو گے بسانے کے لیے
ہم اور اٹھائیں گے احسان جاں نوازی کےہمیں تو سانس بھی لینا گراں گزرتا ہے
فراق موسم کی چلمنوں سے وصال لمحے چمک اٹھیں گےاداس شاموں میں کاغذ دل پہ گزرے وقتوں کے باب لکھنا
مر ہی کر اٹھیں گے تیرے در سے ہمآ کے جب بیٹھے تو پھر اٹھ جائیں کیا
یہ پیدا ہوتے ہی رونا صریحاً بدشگونی ہےمصیبت میں رہیں گے اور مصیبت لے کے اٹھیں گے
ان کو تو سہل ہے وہ غیر کے گھر جائیں گےہم جو اس در سے اٹھیں گے تو کدھر جائیں گے
سوال کون اٹھائے گا منصفوں پہ حضوربری ہوئے سبھی مجرم گواہ قید میں ہے
کفن کی قیمت سنیں گے مردے تو اس کے صدمے سے جی اٹھیں گےجنازہ اٹھے گا اب کسی کا نہ اب کسی کا مزار ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books