aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaabte"
کرنا ہی پڑے گا ضبط الم پینے ہی پڑیں گے یہ آنسوفریاد و فغاں سے اے ناداں توہین محبت ہوتی ہے
غم سے نازک ضبط غم کی بات ہےیہ بھی دریا ہے مگر ٹھہرا ہوا
میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجودبے اختیار لب پہ ترا نام آ گیا
ضبط گریہ کبھی کرتا ہوں تو فرماتے ہیںآج کیا بات ہے برسات نہیں ہوتی ہے
ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کرننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا
غم سے نسبت ہے جنہیں ضبط الم کرتے ہیںاشک کو زینت داماں نہیں ہونے دیتے
سیکھ لے ہم سے کوئی ضبط جنوں کے اندازبرسوں پابند رہے پر نہ ہلائی زنجیر
ضبط نالہ سے آج کام لیاگرتی بجلی کو میں نے تھام لیا
ضبط غم بے سبب نہیں جذبیؔخلش دل بڑھا رہا ہوں میں
تو کچھ تو مرے ضبط محبت کا صلہ دےہنگام فناؔ دیدۂ پر نم کی طرح آ
سینے میں ضبط غم سے چھالا ابھر رہا ہےشعلے کو بند کر کے پانی بنا رہے ہیں
جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الموہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے
ضبط غم کر بھی لیا تو کیا کیادل کی رگ رگ سے لہو ٹپکا کیا
مری زندگی کا محور یہی سوز و ساز ہستیکبھی جذب والہانہ کبھی ضبط عارفانہ
یوں بھی ملی ہے مجھ کو مرے ضبط غم کی داداکثر وہ سر جھکائے ہوئے مسکرائے ہیں
کشتۂ ضبط فغاں نغمۂ بے ساز و صدااف وہ آنسو جو لہو بن کے ٹپکتا ہوگا
ضابطے اور ہی مصداق پہ رکھے ہوئے ہیںآج کل صدق و صفا طاق پہ رکھے ہوئے ہیں
بس بہت ضبط غم عشق کیاگریہ آغاز کیا چاہئے اب
ہو ضبط نالہ کیونکہ دل ناتواں میں آہآتش کہیں چھپائے سے چھپتی ہے خس کے بیچ
مآل ضبط پیہم ہو گئی ہےمسرت حاصل غم ہو گئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books