aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zid"
ضد ہر اک بات پر نہیں اچھیدوست کی دوست مان لیتے ہیں
اس ہجر پہ تہمت کہ جسے وصل کی ضد ہواس درد پہ لعنت کی جو اشعار میں آ جائے
زمین اتنی نہیں ہے کہ پاؤں رکھ پائیںدل خراب کی ضد ہے کہ گھر بنایا جائے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
پھینک دے خشک پھول یادوں کےضد نہ کر تو بھی بے وفا ہو جا
ادھر فلک کو ہے ضد بجلیاں گرانے کیادھر ہمیں بھی ہے دھن آشیاں بنانے کی
اگر یہ ضد ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہ ہوتو ایسی راہ سے گزرو جو راہ عام نہ ہو
کسی کی یاد آتی ہے تو یہ بھی یاد آتا ہےکہیں چلنے کی ضد کرنا مرا تیار ہو جانا
مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقیتجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سے
سب کے لیے سوال یہ کب ہے کہ کیا نہ ہوان کو تو مجھ سے ضد ہے کہ میرا کہا نہ ہو
دل بھی اک ضد پہ اڑا ہے کسی بچے کی طرحیا تو سب کچھ ہی اسے چاہئے یا کچھ بھی نہیں
دل کی ضد اس لئے رکھ لی تھی کہ آ جائے قرارکل یہ کچھ اور کہے گا مجھے معلوم نہ تھا
بہت غرور ہے تجھ کو اے سرپھرے طوفاںمجھے بھی ضد ہے کہ دریا کو پار کرنا ہے
ساقی و واعظ میں ضد ہے بادہ کش چکر میں ہےتوبہ لب پر اور لب ڈوبا ہوا ساغر میں ہے
شب وصل ضد میں بسر ہو گئینہیں ہوتے ہوتے سحر ہو گئی
وہ مرے ساتھ ہے سائے کی طرحدل کی ضد ہے کہ نظر بھی آئے
دل بھی بچے کی طرح ضد پہ اڑا تھا اپناجو جہاں تھا ہی نہیں اس کو وہیں ڈھونڈھنا تھا
ضد ہے گر ہے تو ہو سبھی کے ساتھیا نہ ملنے کی ضد مجھی سے ہے
مجھے یہ ضد ہے کبھی چاند کو اسیر کروںسو اب کے جھیل میں اک دائرہ بنانا ہے
ممکن نہیں چمن میں دونوں کی ضد ہو پورییا بجلیاں رہیں گی یا آشیاں رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books