aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ziin"
زیں سازی اگر آتی مجھے میں تو مری جاںپلکوں سے بناتا ترے فتراک کے ڈورے
اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سےتمہیں خدا نے ہمارے لیے بنایا ہے
ضد ہر اک بات پر نہیں اچھیدوست کی دوست مان لیتے ہیں
دشمن جاں ہے مگر جان سے پیارا بھی ہےایسا اس شہر میں اک شخص ہمارا بھی ہے
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تکماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگاسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
برا نہ مان ضیاؔ اس کی صاف گوئی کاجو درد مند بھی ہے اور بے ادب بھی نہیں
اس ہجر پہ تہمت کہ جسے وصل کی ضد ہواس درد پہ لعنت کی جو اشعار میں آ جائے
زمین اتنی نہیں ہے کہ پاؤں رکھ پائیںدل خراب کی ضد ہے کہ گھر بنایا جائے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
پھینک دے خشک پھول یادوں کےضد نہ کر تو بھی بے وفا ہو جا
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئےدرد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے
ادھر فلک کو ہے ضد بجلیاں گرانے کیادھر ہمیں بھی ہے دھن آشیاں بنانے کی
اگر یہ ضد ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہ ہوتو ایسی راہ سے گزرو جو راہ عام نہ ہو
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
کسی کی یاد آتی ہے تو یہ بھی یاد آتا ہےکہیں چلنے کی ضد کرنا مرا تیار ہو جانا
جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبسان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
عشق میں بھی کوئی انجام ہوا کرتا ہےعشق میں یاد ہے آغاز ہی آغاز مجھے
مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقیتجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سے
دل بھی اک ضد پہ اڑا ہے کسی بچے کی طرحیا تو سب کچھ ہی اسے چاہئے یا کچھ بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books