aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuqoosh"
میرے ماتھے پہ ابھر آتے تھے وحشت کے نقوشمیری مٹی کسی صحرا سے اٹھائی گئی تھی
جادہ جادہ چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوشآنے والے کارواں کے رہنما بن کر چلو
جان لیتا ہوں ہر اک چہرے کے پوشیدہ نقوشتم سمجھتے ہو کہ میں کچھ بھی نہیں جانتا ہوں
مبہم تھے سب نقوش نقابوں کی دھند میںچہرہ اک اور بھی پس چہرہ ضرور تھا
کرتا ہوں ایک خواب کے مبہم نقوش یادجب سے کھلی ہے آنکھ اسی مشغلے میں ہوں
روز کاغذ پہ بناتا ہوں میں قدموں کے نقوشکوئی چلتا نہیں اور ہم سفری لگتی ہے
غیر چہرے اجنبی ماحول مبہم سے نقوشمیں جہاں پہنچا وہی میرا وطن ثابت ہوا
بولتے رہتے ہیں نقوش اس کےپھر بھی وہ شخص کم سخن ہے بہت
یاد حزیں نقوش کرم اور نگاہ چندکیا باندھا ہم نے رخت سفر کچھ نہ پوچھئے
کھینچ دیتا میں زمانے پہ محبت کے نقوشمیرے قبضے میں اگر خامۂ شہ پر ہوتا
بے کراں دشت تصور میں بھٹکنے کے نقوشموج در موج سرابوں سے ابھرتے ہوں گے
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
ہم انتظار کریں ہم کو اتنی تاب نہیںپلا دو تم ہمیں پانی اگر شراب نہیں
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملےتو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے
سنتے رہے ہیں آپ کے اوصاف سب سے ہمملنے کا آپ سے کبھی موقع نہیں ملا
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
ملنا جو نہ ہو تم کو تو کہہ دو نہ ملیں گےیہ کیا کبھی پرسوں ہے کبھی کل ہے کبھی آج
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books