- کتاب فہرست 188804
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں61
ادب اطفال2077
ڈرامہ1029 تعلیم377 مضامين و خاكه1542 قصہ / داستان1745 صحت108 تاریخ3588طنز و مزاح752 صحافت217 زبان و ادب1985 خطوط818
طرز زندگی27 طب1034 تحریکات300 ناول5035 سیاسی372 مذہبیات4931 تحقیق و تنقید7376افسانہ3057 خاکے/ قلمی چہرے294 سماجی مسائل119 تصوف2281نصابی کتاب568 ترجمہ4588خواتین کی تحریریں6354-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار69
- دیوان1498
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح211
- گیت66
- غزل1333
- ہائیکو12
- حمد54
- مزاحیہ37
- انتخاب1660
- کہہ مکرنی7
- کلیات718
- ماہیہ21
- مجموعہ5366
- مرثیہ401
- مثنوی886
- مسدس62
- نعت603
- نظم1318
- دیگر83
- پہیلی16
- قصیدہ201
- قوالی18
- قطعہ74
- رباعی307
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام35
- سہرا10
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت28
غلام عباس کا تعارف
آنندی جیسی خوبصورت کہانی کے لیے مشہور غلام عباس ۱۷ نومبر ۱۹۰۹ کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ لاہور سے انٹر اور علوم مشرقیہ کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۲۵ سے لکھنے کا سفر شروع کیا۔ ابتدا میں بچوں کے لیےنظمیں اور کہانیاں لکھیں جو کتابی صورت میں دارلاشاعت پنجاب لاہور سےشائع ہوئیں اور غیر ملکی افسانوں کے اردو میں ترجمے کیے۔ ۱۹۲۸ میں امتیاز علی تاج کے ساتھ ان کے رسالے’ پھول‘ اور’ تہذیب نسواں‘میں معاون مدیر کی حثیت سے کام کیا۔ ۱۹۳۸ میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہو گئے۔ ریڈیو کے ہندی اردو رسالے ’آواز‘ اور’ سارنگ‘ انھیں کی ادارت میں شائع ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے۔اور ریڈیو کے رسالے ’آہنگ‘ کی ادارت کی۔ ۱۹۴۹ میں کچھ وقت مرکزی وزارت واطلاعات ونشریات سے وابستہ ہوکر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے خدمات انجام دیں۔ ۱۹۴۹ میں ہی بی بی سی لندن سے بطور پروگرام پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔۱۹۵۲ میں واپس پاکستان لوٹ آئے اور ’آہنگ ‘ کے ادارتی امور سے وابستہ ہوگیے۔ ۱۹۶۷ میں ملازمت سے سبکدوش ہویے۔یکم نومبر ۱۹۸۲ کو لاہور میں انتقال ہوا۔
غلام عباس کا نام افسانہ نگار کی حیثیت سے انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام سے کچھ پہلے احمد علی ، علی عباس حسینی، حجاب امتیاز علی ،رشید جہاں وغیر کے ساتھ سامنے آیا ۔ اور بہت جلد وہ اپنے وقت میں ایک سنجیدہ اور غیر معمولی افسانہ نگار کے طور پر تسلیم کر لیے گیے۔غلام عباس نے خیر وشر کے روایتی تصور سے اوپر اٹھ کر انسانی زندگی کی حقیقتوں کی کہانیاں لکھیں ۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ’آنندی‘۱۹۴۸ میں مکتبہ جدید لاہور سے شائع ہوا اور دوسرا مجموعہ ’جاڑے کی چاندنی‘ جولائی۱۹۶۰ میں۔تیسرا اور آخری مجموعہ’ کن رس‘ ۱۹۶۹ میں لاہور سے شائع ہوا۔ ان کے علاوہ’ گوندنی والا تکیہ ‘ کے نام سے ان کا ایک ناول بھی منظر عام پر آیا۔مددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Ghulam_Abbas_(writer)
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n85018206
join rekhta family!
-
کارگزاریاں61
ادب اطفال2077
-
