Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم سفر

ایمن تنزیل

ہم سفر

ایمن تنزیل

MORE BYایمن تنزیل

    مجھے مت جانے دو ،روک لو مجھے، میں نے کیا بگاڑا ہے تمہارا ، گر۔۔۔اگر میں چلی گئی تو تم لوگوں کا ساتھ کون دے گا؟ تمہاری اصلاح کون کرے گا؟ تمہیں شرمندگی سے کون بچائے گا؟کتنی بے دردی سے تم لوگ مجھے ۔۔۔روک لو ۔۔۔ر۔۔۔ک۔۔۔لو دیکھو ایسا نہ کرو ۔۔۔میرے ساتھ رہنے پر تمہیں کسی طرح کا نقصان بھی تو نہیں ہے پھر ۔۔۔پ ۔۔۔ھ۔۔۔ر۔۔۔!! ایسا نہ کرو۔

    مجھے تم سے اس بے وفائی کی امید بالکل نہیں تھی ۔۔۔ہر گز نہیں ۔۔۔میں ہر موقع پر تمہاری ہم راہ بنی ، تمہاراساتھ دیا ، دوسروں کی نظروں میں تمہیں اعلی مقام عطا کیا پھر بھی۔۔۔!! اگر میں چلی گئی تو تم برباد ہو جاؤ گے ۔

    سمجھے۔۔۔! برباد۔۔۔!

    میرے بغیر تمہاری زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

    تم آج جس غرور اور شان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہو اس کی آسائیشیں میں نے ہی دی ہیں تمہیں ۔ میں نے تمہارا قدم قدم پر ساتھ دیا ، تمہیں سوچنے کی ہمت دی ۔۔۔صلاحیت دی اور تم۔۔۔!

    ’’مت جانے دو مجھے۔۔۔‘‘

    ’’مت ۔۔۔جانے دو۔‘‘

    ’’میں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہوں‘‘

    ’’روک لو مجھے۔۔۔روک لو۔۔۔‘‘

    ’’مت ۔۔۔ج۔۔۔جہ۔۔۔‘‘

    یہ کہہ کر وہ نڈھال ہو گئی ۔

    آخر کب تک چیختی رہتی ۔۔۔؟

    انسان کی فطرت کی آگے وہ مجبور تھی ،

    کیونکہ وہ جب چاہے اس کو روند کر جا سکتا ہے

    وہ کوئی اور نہیں !!

    مجبور انسانیت ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے