Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لال ڈائری

اصغر شمیم

لال ڈائری

اصغر شمیم

MORE BYاصغر شمیم

    قبرستان سے واپسی کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے میں نے ہمیشہ کے لئے اپنی کوئی قیمتی شئے وہاں چھوڑ دی ہے۔ ویسے بھی چالیس سالوں کی رفاقت کوئی کم نہیں ہوتی ہے۔ آج پہلی بار یہ احساس ہوا کہ میری زندگی میں اس کا ہونا کتنا اہم اورضروری تھا۔

    ایک ہفتہ کے اندر بیٹا ، بیٹی، رشتے دار سب ایک ایک کرکے چلے گئے اور میں اپنے اس خالی فلیٹ میں بالکل تنہا رہ گیا۔۔تبھی مجھے اس کی اس لال ڈائری کا خیال آتا ہے جس کو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی تھی۔مجھ سے بھی زیادہ قریب۔۔۔

    ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے اسے کبھی بھی ڈائری لکھتے نہیں دیکھا۔جب بھی پوچھنا چاہا کچھ نہ کچھ بہانا کر کے ٹال دیتی۔ ہاں اتنا ضرور کہا کہ آپ ڈائری اس وقت ہی پڑھیں گے جب میں اس دنیا میں نہیں رہوں گی۔ آج اس نے جان بوجھ کر مجھے یہ موقع فراہم کیا تھا۔ وہ اپنی لال ڈائری ہمیشہ اپنے علیحدہ لاکر میں رکھتی تھی ۔بہت ہمت جمع کر کے لرزتے ہاتھوں سے وہ لال ڈائری نکالتا ہوں اور آب دیدہ اسے کھول کر پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ڈائری کے پہلے صفحے پر اپنی شادی کی تاریخ درج تھی۔اس کے بعد کا صفحہ خالی تھا۔اگلا صفحہ بھی خالی تھا۔ یہ کیا ؟ ۔۔۔ ڈائری کا ہر صفحہ خالی تھا۔آخری صفحہ تک۔۔۔!!!

    سید تحسین گیلانی اور مصنف کے شکریہ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے