Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرنے والوں سے معذرت

سید ماجد شاہ

مرنے والوں سے معذرت

سید ماجد شاہ

MORE BYسید ماجد شاہ

    (۱)

    خون کے لوتھڑوں سے فضا چھلنی تھی۔معدے اور آنتوں کے بھبکے نتھنوں پر بار ہوئے جاتے تھے۔

    دشمن کون ہے ؟

    ہم چیخ رہے تھے بتاؤ دشمن کون ہے۔اس کا دھڑ توخلیہ خلیہ ہو کر ہمارے لوتھڑوں میں مل چکا ہے۔اب شناخت کا ہر ٹیسٹ اچھی اور بری نسلیں پہچاننے سے قاصر ہے ۔ہم کیا کریں؟۔۔۔تو۔۔۔توکیا وہ بھی ’’ ہم‘‘ ہی تھا۔ہم جیسا ۔کیا ہم خود اپنے دشمن ہو گئے ہیں؟

    (۲)

    شہیدو میری معذرت قبول کرنا۔آخر آنسو ،پانی سے ہی تو بنتے ہیں۔ایک جسم میں کتنا پانی ہوتا ہے۔اوراس پانی میں سے آنکھیں کتنے آنسو بہا سکتی ہیں۔

    میرا جسم اتنے آنسو نہیں بنا سکتا۔جتنی لاشیں میرے سامنے بکھری پڑی ہیں۔آخر لاشوں کا حق ہوتا ہے کہ ان پر رویا جائے۔اب ایک لاش کے حصے میں آدھا آنسو۔۔۔میں کیسے روسکتا ہوں۔

    مرنے والو ،میرا جسم اتنے آنسو نہیں بنا سکتا۔۔۔

    مرنے والو ،میری آنکھیں اتنے آنسو نہیں بہا سکتیں۔۔۔میں تمھاری توہین نہیں کر سکتا۔

    سید تحسین گیلانی اور مصنف کے شکریہ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے