بےخبری کا فائدہ
لبلبی دبی۔۔۔ پستول سے جھنجھلا کر گولی باہر نکلی۔
کھڑکی میں سے باہر جھانکنے والا آدمی اسی جگہ دوہرا ہوگیا۔
لبلبی تھوڑی دیر کے بعد پھر دبی۔۔۔ دوسری گولی بھنبھناتی ہوئی باہر نکلی۔
سڑک پر ماشکی کی مشک پھٹی۔ اوندھے منہ گرا اور اس کا لہو مشک کے پانی میں حل ہوکر بہنے لگا۔
لبلبی تیسری بار دبی۔۔۔ نشانہ چوک گیا۔ گولی ایک گیلی دیوار میں جذب ہوگئی۔
چوتھی گولی ایک بوڑھی عورت کی پیٹھ میں لگی۔۔۔ وہ چیخ بھی نہ سکی اور وہیں ڈھیر ہوگئی۔
پانچویں اور چھٹی گولی بیکار ہوگئی۔ کوئی ہلاک ہوا نہ زخمی۔
گولیاں چلانے والا بھنا گیا۔ دفعتا سڑک پر ایک چھوٹا سا بچہ دوڑتا دکھائی دیا۔ گولیاں چلانے والے نے پستول کا منہ اس طرف موڑا۔
اس کے ساتھی نے کہا، ’’یہ کیا کرتے ہو؟‘‘
گولیاں چلانے والے نے پوچھا، ’’کیوں؟‘‘
’’گولیاں تو ختم ہوچکی ہیں۔‘‘
’’تم خاموش رہو۔۔۔ اتنے سے بچے کو کیا معلوم؟‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.