ابن مریم
ابن مریم بنواسرائیل کے آخری پیغمبرحضرت عیسی کی کنیت ہے۔ حضرت عیسی بنواسرائیل کی ایک پاکبازاورباعصمت خاتون کے بیٹے تھے۔ حضرت عیسی کوخدا نےعام انسانوں کے برعکس اپنی قدرت کے اظہاراورشان اعجازی کے مظہرکے طورپربن باپ کے پیدا کیا۔ جبرئیل نے حضرت مریم کے گریبان میں پھونک ماری اوروہ حاملہ ہو گئیں۔ اس طرح حضرت عیسی کی ولادت ہوئی۔ اسی وجہ سے حضرت عیسی کو ان کی ماں کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ اس پورے واقعہ کا ذکرقرآن میں ملتا ہے۔
مسیح اورمسیحا حضرت عیسی کا لقب ہے جو خدا کی طرف سے انہیں دئےگئے معجزات کے حوالے سے پڑا۔ اس کی تفصیل اعجازمسیح کے تحت دیکھئے۔ مندرجہ ذیل اشعار میں یہ تلمیح مستعمل ہے ۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی
مرے دکھ کی دوا کرے کوئ
غالب
جدھرجاتے ہو گھرمیں سے یہ آواز آتی ہے
مسیحا ہوجو بیماروں کو دم بھر دیکھتے جاؤ
آتش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.