تختِ سلیماں / اورنگ سلیماں
حضرت سلیمان اللہ تعالی کے نہایت برگزیدہ نبی گزرے ہیں۔ اللہ تعالی نے ان کو نبوت کے ساتھ ساتھ حکومت وسربراہی بھی عطا کی تھی اور بہت سی مخلوقات کوان کے لیے مسخرکردیا تھا۔ حضرت سلیمان کا تخت شاہی ان کے لیے خدا کی نعمتوں کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ پرواز کی بغیر کسی مشینی کوشش کےیہ تخت ہواؤں کے دوش پراڑتا تھا۔ حضرت سلیمان اس تخت کے ذریعے طویل طویل مسافتیں لمحوں میں طے کر لیتے تھے۔ قرآن میں حضرت سلیمان کے تخت کی اس خصوصیت کا ذکر ملتا ہے۔ شعری استعمال دیکھیے۔
سجن تیری غلامی میں کیا ہوں سلطنت حاصل
مجھے تیری گلی کی خاک ہے تخت سلیمانی
ولی دکنی
اک کھیل ہے اورنگِ سلیمان مرے نزدیک
اک بات ہے اعجازِمسیحا میرے آگے
غالب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.