خوشی، جشن چراغاں، ہندوؤں کا ایک مشہور تیوہار جس میں لچھمی (دولت کی دیوی) کی پوجا ہوتی ہے، اور رات کوبکثرت روشنی یعنی چراغاں کیا جاتا ہے یہ تیوہار کاتک کی پندرہ تاریخ کو ہوتا ہے، اس میں ہندو کثرت سے جوا کھیلتے ہیں اوریہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس روز کی جیت سے برس روز تک جیت رہتی ہے، خاص طور پر بھگوان رام کے 14 سال بنواس مکمل ہونے پر کاتک بدی کی آخری یعنی قمری کی آخری رات کو اجودھیا لوٹے تھے، ان کی آمد کے استقبالیہ جشن کے ساتھ اس تیوہار کی ابتدا ہوئی تھی