اقبال اسلم کی پیدائش ۱۸ مارچ ۱۹۷۵ کو ہندوستان کے شہر جمشید پور میں ہوئی۔ چونکہ آپ کے والد جناب اسلم بدر شاعر ہیں اور والدہ محترمہ نزہت پروین اردو سے پی ایچ ڈی ہیں تو بچپن سے ہی علمی اور ادبی ماحول میں پرورش ہوئی۔
الیکٹرانکس میں بی اے کیا اور سعودی عرب میں ملازمت اختیار کی۔
شروع سے ہی ادبی شعور ہونے کے باوجود باضابطہ شعر کہنا بہت بعد میں شروع کیا لیکن اس تھوڑے سی مدت میں ہی آپ کی فنی صلاحیات کو خوب پذیرائی حاصل ہو گئی ہے۔