شمیم جے پوری مشاعروں کے انتہائی مقبول شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا انوکھا ترنم آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔ جے پور راجستھان میں 1933 میں پیدا ہوئے، وہیں ابتدائی تعلیم وتربیت حاصل کی۔ طبع موزوں پائی تھی اس لئے بہت چھوٹی سی عمر سے ہی شاعری کرنے لگے۔ عزیز آگاہی کی شاگردی اختیار کی اور کلام میں پختگی آتی چلی گئی۔
شمیم جے پور سے میرٹھ آگئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ شمیم کو یہاں جگر مرادآبادی اور تسکین قریشی سے استفادے کا موقع ملا۔ شمیم جے پوری نے غزل میں اسی مخصوص کلاسیکی لہجے کو نبھانے کی کوشش کی ہے جو جگر کی شاعری کی پہچان ہے۔