اشکوں کو آرزوئے رہائی ہے روئیے
آنکھوں کی اب اسی میں بھلائی ہے روئیے
عباس قمر 25 اگست 1994 کو جونپور کے ایک گاؤں جیگہاں میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم وطن میں ہی حاصل کی پھراعلیٰ تعلیم کے لئے دہلی تشریف لائے اور دہلی یونیورسٹی سے بی ۔ اے کیا پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے انٹرنیشنل ریلیشنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
شروع سے ہی مزاج شاعرانہ تھا اوپر سے دہلی کی ادبی اور شعری فضا نے ان کی طبیعت اور شاعری پر گہرا اثر چھوڑا جس کے سبب 2017 سے مستقل طور پر شعر و شاعری کرنے لگے اور آج ہندوستان بھر میں ہونے والے مشاعروں میں نوجوان نسل کی نمائندگی کررہے ہیں۔
فی الحال دہلی میں مقیم ہیں اور ہندوستان کی ادبی اور تہذیبی تنظیم ریختہ میں مصروف کار ہیں۔