تخلص : 'ساغر'
اصلی نام : عبد المجید
پیدائش : 14 Oct 1984 | ملتان, پنجاب
عبدالمجید ساغر 14 اکتوبر 1984 کو جانباز پورہ کالونی، تحصیل جلال پور پیروالا، ضلع ملتان، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد غلام رسول ضلع کونسل ملتان میں سرکاری ملازم تھے۔ اُنھوں نے بہاءالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ اُن کے مطبوعہ شعری مجموعوں میں راہی ایک ہی منزل کے، اَکھیاں وِچ سمندر، نِکلے تِری تلاش میں اور منزلِ گُم گَشتہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حروفِ تہجی: ایک مطالعہ اور نوبہار دولتانہ: شخصیت و فن شامل ہیں۔