- کتاب فہرست 189004
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں77
ادب اطفال2089
ڈرامہ1034 تعلیم393 مضامين و خاكه1556 قصہ / داستان1793 صحت110 تاریخ3624طنز و مزاح755 صحافت220 زبان و ادب1973 خطوط823
طرز زندگی29 طب1052 تحریکات298 ناول5053 سیاسی377 مذہبیات5059 تحقیق و تنقید7425افسانہ3028 خاکے/ قلمی چہرے289 سماجی مسائل121 تصوف2303نصابی کتاب562 ترجمہ4620خواتین کی تحریریں6303-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ5
- اشعار70
- دیوان1492
- دوہا53
- رزمیہ106
- شرح215
- گیت68
- غزل1413
- ہائیکو12
- حمد55
- مزاحیہ37
- انتخاب1683
- کہہ مکرنی7
- کلیات695
- ماہیہ20
- مجموعہ5426
- مرثیہ404
- مثنوی898
- مسدس62
- نعت614
- نظم1327
- دیگر83
- پہیلی16
- قصیدہ202
- قوالی18
- قطعہ75
- رباعی307
- مخمس16
- ریختی13
- باقیات27
- سلام36
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ20
- تاریخ گوئی31
- ترجمہ73
- واسوخت29
عبدالرحمٰن چغتائی کا تعارف
وہ21 ستمبر 1897 کو لاہور کے کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق عہدِ شاہ جہانی کے مشہور معمار خاندان سے تھا، جنہوں نے تاج محل آگرہ، جامع مسجد دہلی، اور لال قلعہ دہلی کے نقشے تیار کئے تھے۔عبدالرحمٰن چغتائی کے دادا رنجیت سنگھ کے میرِ تعمیرات رہے۔ عبدالرحمٰن نے مصوری کو پہلے مشغلے کے طور پر اختیار کیا اور پھر میو سکول آف آرٹس لاہور میں باقاعدہ داخلہ لے لیا ۔ 1914 میں وہاں سے ڈرائینگ کا امتحان امتیازی حیثیت سے پاس کیا۔ اس دوران انہوں نے استاد میراں بخش سے خاصا استفادہ کیا۔ پھر میو سکول ہی میں مصوری کے استاد رکھ لئے گئے۔ 1919 میں لاہور میں ہندوستانی مصوری کی ایک نمائش نے ان کی طبیعت پر مہمیز کا کام کیا۔ انہوں نے اپنے پرنسپل کے مشورے پر اپنی تصاویر کلکتہ کے رسالے ’ماڈرن ریویو‘ میں اشاعت کیلئے بھیجیں۔ یہ تصاویر شائع ہوئیں تو ہر طرف چغتائی کے فن کی دھوم مچ گئی۔ اس زمانے میں انہوں نےمصوری میں اپنے جداگانہ اسلوب کی بنیاد ڈالی جو بعد ازاں چغتائی آرٹ کے نام سے مشہور ہوا۔
1928 میں انہوں نے’مرقع چغتائی‘ شائع کیا، جس میں غالب کے کلام کی مصورانہ تشریح کی گئی تھی۔ یہ اردو میں اپنی طرز کی پہلی کتاب تھی، جس کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔1935 میں غالب کے کلام پر ان کی دوسری کتاب ’نقشِ چغتائی‘ شائع ہوئی۔ یہ بھی بے حد مقبول ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستان میں اور ہندوستان سے باہر چغتائی کے فن پاروں کی متعدد نمائشیں ہوئیں اور ان کے فن پاروں کے مزید مجموعے شائع ہوئے۔
قیامِ پاکستان کے بعد چغتائی نے پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کیا۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مونوگرام بھی انہوں نے تیار کئے۔
پاکستان میں مصوری کی پہلی نمائش بھی عبدالرحمٰن چغتائی کی تھی۔ یہ نمائش 10دسمبر 1949 کو لاہور میں آرٹس کونسل کے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین کے ہاتھوں افتتاح کے موقع ہوئی۔ 31 مارچ 1952 کو گورنر جنرل غلام محمد نے کراچی میں ان کی نمائش کا افتتاح کیا۔
عبدالرحمٰن چغتائی ایک اچھے افسانہ نگار بھی تھے۔ ان کے افسانوں کے دو مجموعے ’لگان‘ اور ’کاجل‘ شائع ہوئے۔
عبدالرحمٰن چغتائی نے 17 جنوری 1975 کو لاہور میں وفات پائی۔ ان کی تصاویر بے شمار آرٹ گیلریوں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کی عمارت اور دی ہیگ کے قصرِ امن میں بھی آویزاں ہیں۔
(انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا، پاکستان کرونیکل سے استفادہ)
سید خورشید عالم:
چغتائی صاحب کو پتنگ بازی اور پتنگ سازی سے بھی دلچسپی تھی۔ بسنت سے ہفتہ بھر قبل تمام مصروفیات ترک کرکے پتنگیں بنانے اور انہیں ٹیسٹ کرنےمیں لگ جاتے تھے۔ پرفیکشنسٹ تھے، لہٰذا پتنگیں بھی پرفیکٹ بناتے تھے اور اس ایک ہفتے کے دوران دیکھنے والے فیصلہ نہیں کرپاتے تھے کہ چغتائی صاحب مصوری اچھی کرتے ہیں یا پتنگیں اچھی بناتے ہیں۔
join rekhta family!
-
کارگزاریاں77
ادب اطفال2089
-
