عادل حیات۔ پیدائش،15جولائی1975 مدھوبنی، بہار۔ سکونت،دہلی۔معلم، شاعر اور نقادہیں۔ بچوں کے لئے نظمیں اور کہانیا ں بھی لکھتے ہیں۔ کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ شعری مجموعے: ستارہ سنگ، خیال دریا، اشارات، شہر رباعی۔ تنقید: اختر انصاری اور ان کی غزل گوئی، غزل کی تنقید۔ ادب اطفال: چھوٹی گڑیا، چڑیا نگری، پیارا چاند، راجاکی جیت، بستے کا بندر، جادوئی چھڑی، انوکھا اسکول۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2006171875