افضل پیشاوری کے اشعار
محبت میں بھی کرتا ہوں محبت تم بھی کرتے ہو
مگر دونوں میں منہ دیکھی محبت کون کرتا ہے
ادھر آؤ میں دل کی بات کہہ دوں
کہ تم سے تو کوئی پردہ نہیں ہے
سوجھتی ہیں سینکڑوں باتیں مجھے
ہاتھ سے موقعہ نکل جانے کے بعد
ہمیشہ کے لیے وہ جا چکے ہیں
خیال ان کا مگر جاتا نہیں ہے