اپنی ہی ذات کے صحرا میں آج
لوگ چپ چاپ جلا کرتے ہیں
احمد وصی ۱۹۴۳ کو یوپی کے شہر سیتاپور میں پیدا ہوئے۔ پورا نام سید احمد وصی رضوی ہے۔ ان کے والد سید محمد اطہر زائر سیتاپوری بھی ایک معروف شاعر تھے۔ والد کی تربیت اور گھر کے شعری ماحول کی وجہ سے احمد وصی بہت چھوٹی عمر میں ہی شعر کہنے لگے تھے۔ شروعاتی دور کی شاعری بچوں کے مقبول رسالے ’’کھلونا‘ میں شائع ہوئی۔ احمد وصی کی تعلیم سیتا پور اور لکھنؤ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے لکھنؤ یو نیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل کی ڈگری حاصل کی۔ لکھنؤ کے زمانۂ قیام میں ہی انہوں نے شاعری کے علاوہ ریڈیو کے لیے ڈرامے، مضامین اور فیچر لکھنے شروع کر دئے تھے۔والد کے انتقال کے بعد احمد وصی ممبئی چلے گئے ، جہاں انہوں نے ریڈیو کی اردوسروس کے لیےکئی مقبول ڈرامے لکھے۔ ’بہتا ۔پانی ‘’بادلوں کے شہر‘’جگنوں میرے ساتھ‘اور’تتلیاں‘کے نام سے ان کے شعری مجموعے شائع ہوئے۔