نام انیسہ بیگم قلمی نام انیسہ ہارون شیروانی۔ ولادت وتادلی، ضلع علی گڑھ۔۔ علی گڑھ کے نواب سر مزمل خان کی بھانجی تھیں۔ گھر پر ہی اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کی 1920 میں ان کی شادی مشہور مورخ پروفیسر ہارون خان شیروانی سے ہوئی۔ جو اس وقت ریاست حیدر آباد میں تھے۔ ۔1924 سے شاعری کا آغاز ہوا۔ 1944 میں ان کا مجموعہ کلام ‘‘انیسیات’’۔ شائع ہوا ۔ اس کے علاوہ انیسہ نے اپنی جواں مرگ ماموں زاد بہن اور دوست مشہور شاعرہ زخ ش کا مجموعہ کلام ’’فردوس تخئیل‘‘ مع ان کی سوانح عمری اور تاریخ خاندان، ان کی موت کے 18 سال بعد، 1941 میں شائع کیا۔