Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Azam Tariq Kohistani's Photo'

اعظم طارق کوہستانی

1990 | کراچی, پاکستان

اعظم طارق کوہستانی کا تعارف

اصلی نام : محمد طارق خان

پیدائش : 02 Aug 1990 | خیبر پختنخوا

اعظم طارق کوہستانی  شہرزرنگار کراچی، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ 2 /اگست 1990 کو سوات، خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُردو رسائل: 1971 تا  2000‘‘ کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر  ۲۰۰۷ء میں ماہ نامہ ساتھی میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے