اصلی نام : اظہر امین
پیدائش : 31 Aug 1980 | اوکاڑہ, پنجاب
تیری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبول
یہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے
پیدائش 31 اگست 1980۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر جناب اظہر امین جن کا قلمی نام اظہر فراغ ہے گزشتہ بارہ سال سے بہاولپور میں مقیم ہیں اور ایک این جی او میں اپنی ملازمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سے گرایجویشن کیا ۔ آپ پچھلے پندرہ سالوں سے باقاعدہ شاعری کر رہے ہیں ۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہ 2007 میں "میں کسی داستان سے ابھروں گا" کے نام سے منظر عام پر آیا۔اور دوسرا شعری مجموعہ "ازالہ"2016 میں شائع ہوا۔