Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

احسن علی خاں

1922 - 1991 | اسلام آباد, پاکستان

احسن علی خاں کا تعارف

تخلص : 'احسن'

اصلی نام : احسن علی خان

پیدائش : 01 Feb 1922 | بھوپال, مدھیہ پردیش

وفات : 12 Sep 1991

نام احسن علی خاں او رتخلص احسن تھا۔ یکم فروری۱۹۲۲ء کو ریاست بھوپال کے قصبہ بریلی میں پیدا ہوئے۔میٹرک بھوپال سے اور ایم اے اندور سے کیا۔ ۱۹۴۸ء میں حمیدیہ کالج، بھوپال میں لکچرر ہوگئے۔ پاکستان آنے کے بعد جناح اسلامیہ کالج، سیالکوٹ اور زمیندار کالج ، گجرات میں لکچرر رہے۔۱۹۶۷ء میں وزارت خارجہ سے منسلک ہوگئے۔ ۱۹۸۲ء میں ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوگئے۔ شعرگوئی کا شوق لڑکپن سے تھا۔ ابتدا میں معین احسن جذبی ، سہا مجددی اور باسط بھوپالی سے مشورۂ سخن کیا۔ ۱۹۷۷ء میں ان کا منتخب کلام’’میں محسوس کرتا ہوں، میں سوچتا ہوں‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ان کے تراجم بھی شائع ہوئے۔ ۱۲؍ستمبر ۱۹۹۱ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:128

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے