Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Erum  Zehra's Photo'

ارم زہرا

1982 | کراچی, پاکستان

پاکستان کی نوجوان شاعرہ اور افسانہ نگار۔

پاکستان کی نوجوان شاعرہ اور افسانہ نگار۔

ارم زہرا کے اشعار

120
Favorite

باعتبار

سوچا ہی نہیں تم نے ذرا بات سے پہلے

کیوں شرط رکھی تم نے ملاقات سے پہلے

ارمؔ نے اس کو ڈھونڈا ہے نشیلی سرد راتوں میں

وہ آنکھوں سے رہا اوجھل دسمبر کے مہینے میں

مرے الفاظ میں اس کی حلاوت ہو گئی داخل

مرے لہجہ میں شامل ہو گئی ہے گفتگو اس کی

ہاں بچھڑنے کا ارادہ کرنا تھا سو کر لیا

اپنے دل کا بوجھ آدھا کرنا تھا سو کر لیا

منتظر میں چاند کی اور چاند میرا منتظر

ہو نہیں سکتا اکیلے میں گزارا چاند کا

میں اپنے قصر سے تنہا پرندے کی طرح نکلی

ترے دل کے لیے اپنی ریاست چھوڑ آئی ہوں

یہ زندگی تو کوئی امتحان لگتی ہے

یہ پل صراط بھی ہم نے گزر کے دیکھ لیا

اس بار تو منصف سے کوئی چوک ہوئی ہے

کیوں جیت کا اعلان ہوا مات سے پہلے

مرے نقش قدم پر اہل دل کا قافلہ ہوگا

میں اپنی راہ میں ایسی بغاوت چھوڑ آئی ہوں

سمندر کا کنارہ چھوڑنا آساں نہیں ہوتا

کراچی شہر کی شامیں سہانی چھوڑ آئی ہوں

ہمارے ظرف کا لوگوں نے امتحان لیا

ذرا سی بات کا دل میں ملال کیا رکھتے

دل کی دھرتی پر وفا کا معجزہ رکھا گیا

پھر دلوں کے درمیاں کیوں فاصلہ رکھا گیا

مری سوچوں میں کوئی آ نہیں سکتا سوا اس کے

وہ میرا مان ٹھہرا اور میں ہوں آبرو اس کی

اجنبی دنیا پہ میں کرتی بھروسہ کس طرح

جب یقیں نے ساتھ چھوڑا تو گماں چلتا رہا

مرے الفاظ میں اس کی حلاوت ہو گئی داخل

مرے لہجے میں شامل ہو گئی ہے گفتگو اس کی

میں اپنے قصر سے تنہا پرندے کی طرح نکلی

ترے دل کے لئے اپنی ریاست چھوڑ آئی ہوں

میری سوچوں پر اسی کی دسترس ہونے لگی

اس کی ساری جیت میری مات سے منسوب ہے

ارمؔ زہرا کتابوں سے کبھی غافل نہیں ہوتی

مری الماریوں کے سب شمارے رقص کرتے ہیں

تمہارے سنگ ہی مجھ کو ملی پرواز کی ہمت

تمہارے حوصلے کو میں نے اپنے بال و پر سمجھا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے