- کتاب فہرست 184676
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1921
طب873 تحریکات290 ناول4304 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1432
- دوہا64
- رزمیہ98
- شرح182
- گیت81
- غزل1082
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1540
- کہہ مکرنی6
- کلیات672
- ماہیہ19
- مجموعہ4834
- مرثیہ374
- مثنوی815
- مسدس57
- نعت534
- نظم1194
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ179
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
غلام حیدر کا تعارف
سید غلام حیدر ادب اطفال میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ اپنی زندگی اسی کے لئے وقف کردی۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ اب بھی تندہی سےمصروف کار ہیں۔ میٹریکولیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے اور ایم اے (معاشیات) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا۔ سنٹرل گورنمنٹ سروس سے ریسرچ آفیسر کی پوسٹ سے ریٹائر ہوئے۔ اردو، انگریزی ۔ ہندی اور فارسی زبانوں پر عبور ہے۔
بچوں کے لئے لکھنے کی ابتدا لگ بھگ 1960 کے دہے سے کی۔ پہلی کتاب 1973 ’پیسے کی کہانی‘ ترقی اردو بیورو نے شائع کی۔ ادب اطفال سے متعلق سترہ کتابیں تصنیف کی ہیں اور کئی کہانیاں مختلف رسائل میں شائع ہوئی ہیں اس کے علاوہ دیگرادبی موضوعات پر ان کی دس کتابیں اور تراجم بھی منظرعام پر آچکےہیں۔ بچوں کےادب پر انھوں نے منصوبہ بند انداز میں کام کیا اور اس کے تحت کتابیں تصنیف کیں: تہزیب عالم (غار سے جھونپڑی تک اور پگڈنڈی جنگل سے کھیت تک) سماجی اور معاشی ترقی (پیسے کی کہانی۔ خط کی کہانی۔ بینک کی کہانی۔ اخبار کی کہانی)۔ جنگ آزادی (آزادی کی کہانی اور دو انگریزئ کتب: مولانا ابوالکلام آزاد۔ ایس ۔اے بریلوی) اس کے علاوہ ان کی دیگر کتابیں کہانیوں، سائنس فکشن اور متفرق موضوعات پرمشتمل ہیں۔
غلام حیدر نے بچوں کے ادب کے فروغ کےلئے 1984 میں بچوں کا ادبی ٹرسٹ قائم کیا اور انیس سو چورانوے تک اس کے سکریٹری رہے۔ اس دوران خوبصورت با تصویر کتابیں شائع کیں جن میں سے بیشتر کتابوں کے مسودوں کو ورکشاپس کی مدد سے سدھارا اور آخری روپ دیا گیا تھا۔ ٹرسٹ نے کئی سیمینار اور ورکشاپس منعقد کئے2010-11 میں پھر سکریٹری کے فرائض انجام دئے اور بچوں کے اردو ادب کا ایک سیمپل سروے کیا اور ایک کتاب شائع کر کے بچوں کے ادیبوں اور اداروں میں تقسیم کی۔ اس ٹرسٹ نےبچوں کی بے شمار کتابوں کا اردو میں ترجمہ کروا کرقومی کونسل برائے فروغ اردو کی طرف سے شائع کرانے میں مدد کی۔ یہ ٹرسٹ اب انجمن ترقی اردو کی سرپرستی اور تعاون سے بچوں کے ادب کے مسودوں پر ہر دوسال بعد مقابلہ کراتا ہے اور گراں قدرانعامات دیتا ہے۔
غلام حیدر کی کئی کتابوں اور ادبی خدمات پر ایوراڈس ملے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف رائٹرس اینڈ السٹریٹرس۔ نئی دہلی کی طرف سے سن دو سو بارہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ اردواکادمی دہلی، ہریانہ اردو اکادمی اور ساہتیہ اکادمی کی طرف سے اعزازات ملے ہیں۔ ’فخر امروہہ‘ کے اعزاز سے سن دو ہزار چودہ میں نوازے گئے۔موضوعات
join rekhta family!
-
ادب اطفال1921
-