اصلی نام : حذب اللہ لغاری
پیدائش : 15 Jan 1978 | سندھ
شاعری میں نظم کی صنف پر نمایاں بنیادی طور پر طبع آزما شاعر ایچ بی بلوچ ( حذب اللہ لغاری) 15 جنوری 1978 کو ضلع ٹنڈولہیار سندھ کے گاؤں علی خان لغاری میں پیدا ہوئے.
انہوں نے لکھنے کا آغاز سندھی زبان کے معروف ادبی جریدے عبرت مئگزین میں کہانی کی صنف سے حذب اللہ لغاری کے نام سے کیا جو ایک تسلسل سے عبرت مئگزین میں شائع ہوتی رہیں. اردو کے معروف و مقبول جریدے تسطیر کے لیے نظمیں بھی لکھیں. اور الیکٹرانک میڈیا پر ہم سب اور ایک روزن کی ویب سائٹس پر ان کے سیاسی ثقافتی اور فلسفیانہ اِمتزاج پر مبنی سماجی اقدار پر تجزیہ اور کالم جبکہ لالٹین ویب مئگزین کے لیے نظمیں لکھتے ہیں. حال ہی میں آپ نے سندھی زبان میں ادبی میگزین نئیں جوت کا اجرا کیا ہے اور وہ اس کے ایڈیٹر اور پبلشر ہیں. جبکہ ان کا اولین شعری مجموعہ "ستارہ سو رہا ہے" جولائی 2020 کو مثال پبلیکیشن فیصل آباد نے شائع کیا. اور دوسرا مجموعہ "اداس لہر کا آخری زینہ" زیر ترتیب ہے.