Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

حکیم عبدالقدیر خاں

1886 - 1962 | بہرائج, انڈیا

حکیم عبدالقدیر خاں کا تعارف

تخلص : 'حکیم عبدالقدیر خاں'

اصلی نام : حکیم عبدالقدیر خاں

پیدائش :پنجاب

وفات : 16 Mar 1962 | بہرائج, اتر پردیش

حکیم حاذق الحاج عبد القدیر خاں نقشبندی مجددیؒ کا بھی ہے۔آپ کی ولادت مقام گجرات صوبہ پنجاب میں۱۸۸۶ء میں ایک علمی خانوادے میں ہوئی تھی۔بعدمیں آپ کے خاندان کے افراد اودھ کے تاریخی شہر بہرائچ آئے اور شہر کے محلہ قاضی پورہ میں نزد جامع مسجد رہائش پزیر ہوئے۔
حکیم قدیر صاحب نہ صرف حاذق حکیم تھے بلکہ ایک نیک طبیعت ،ماہر نباض ہونے کے علاوہ قوم و ملت پرست تھے اور ہمیشہ قومی اور ملی خدمات میں پیش و پیش رہے۔آپ خطہ اودھ کے مشہور دینی و تربیتی ادارہ جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ کے مجلس شوریٰ کے اولین صدر تھے۔ادارہ کے صدر ہونے کی وجہ سے ہمیشہ اس ادارہ کو ترقی پر گامزن کرنے میں کوشاں رہے۔آپ کو ادارہ سے بہت لگاؤ تھا جس بنا پرآپ کو چار ٹرم تقریباً۱۴ سال تک مجلس شوریٰ کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ (۱)از ابتد۱۹۳۱ء ا تا اکتوبر۱۹۴۶ء (۲)از نومبر ۱۹۴۴ء تااگست ۱۹۴۵ء(۳)از مئی ۱۹۴۶ء تا جون۱۹۴۷ء (۴)از اکتوبر ۱۹۵۷ء تا دسمبر ۱۹۵۸ء۔
آپ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں مشہور بزرگ حضرت شیخ الدّلائل علامہ محمد عبد الحق مہاجر مکیؒ کے خلیفہ مجاز حضرت شاہ نور محمد نقشبندی مجددیؒ کے مرید تھے۔اور انکی وفات کے بعد ا یک کتابچہ ’’مختصر حالات شاہ نور محمد بہرائچیؒ ‘‘ کے نام سے حضرت مولانا محفوظ الرحمٰن نامیؒ بانی جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ کے ساتھ مشترکہ طور پر تالف کی تھی۔معتدد سماجی تنظیموں سے وابسطہ تھے۔ جن میں ڈسٹرک تنظیم کمیٹی سر فہرست تھی۔جس کے آپ نائب صدر تھے۔
حکیم حاذق عبد القدیر خاں صاحب اپنے حصہ کی خدمات انجام دے کر بعمر۷۶ سال بتاریخ۶ ۱؍ مارچ ۱۹۶۲ء میں شہر بہرائچ کے محلہ قاضی پورہ واقع کوٹھی پر راہی ملک عدم ہوئے۔آپ کی تدفین شہر کے مشہور قبرستان مولوی باغ واقع احاطہ شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ میں آپ کے پیر و مرشد حضرت مولانا شاہ نور محمد نقشبندی ؒ کے پائینتی ہوئی۔
آپ کی یہ تاریخ وفات آپ کی خام قبر کے کتبہ پر لکھی ہوئی ہے ۔
’’ھو الغفورالرحیم القدیر‘‘

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے