اصلی نام : سید انصار حسین
پیدائش : 02 Dec 1928 | مرزا پور, اتر پردیش
وفات : 06 Jan 1983
’کلکتہ ایک رباب‘ نظم اتنی مشہور ہوئی کہ لوگ اسی نظم کی وجہ سے حرمت الاکرام کو جاننے لگے ۔ یہ نظم کلکتہ سے حرمت الاکرام کی محبت اور کلکتہ کو ایک نئی اور تخلیقی نظر سے دیکھنے کا ثبوت ہے ۔ حرمت الاکرام نے اور بھی نظمیں کہیں اور غزلیں بھی لیکن یہ نظم ان کی شناخت کا حوالہ بن گئی ۔
حرمت الاکرام کا اصل نام سید انصار حسین تھا ، وطن اعظم گڑھ ۔ ان کی پیدائش مرزاپور میں ۲ دسمبر ۱۹۲۸ کو ہوئی ۔ حرمت الاکرام کی بیشتر زندگی کلکتہ میں گزری اسی لئے کلکتہ کی زمین کے رنگ ان کی شاعری میں بس گئے ۔ ان کی شاعری کے متعدد مجموعے شائع ہوئے ۔ اجالوں کے گیت ، شہپر ، جلوۂ نمو اور شاخ آگہی نمایاں ہیں ۔ ۶ جنوری ۱۹۸۳ کو ان کی وفات ہوئی ۔