Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ikram Javed's Photo'

اکرام جاوید

1935 - 2019 | حیدر آباد, انڈیا

اکرام جاوید کا تعارف

تخلص : 'اکرام جاوید'

اصلی نام : محمد اکرام الدین جاوید

پیدائش : 04 Mar 1935 | حیدر آباد, تلنگانہ

وفات : 23 Jun 2019 | حیدر آباد, تلنگانہ

 اکرام جاوید کی نگارشات پچھلی زائد نصف صدی سے موقر جرائد و اخبارات میں شائع ہوتی رہی اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی نشر ہو کر مقبول و خاص ہوتی رہی ۔ وہ 1935 میں مرد خیز ترین سرخ سرزمین ، موضع کوہیر ضلع میدک کے ایک مشہور و معزز زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے افسانوی تحریروں میں آورد کی بہ نسبت آمد ہی آمد کا واضح احساس ہوتا تھا اور ان کے افسانوں میں زندگی کی تلخ حقیقت سامنے آتی تھی یہی انفرادیت ان کی پہچان تھی ۔ وہ ساوتھ انڈیا اردو اکیڈیمی کے اعزازی سکریٹری کی حیثیت سے وابستہ رہتے ہوئے اردو کاز و اردو زبان کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پیش کئے ۔ وہ تقریبا ساٹھ برس محکمہ پوسٹ اور ٹیلی گراف سے بھی وابستہ رہے ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد فرید الدین لندن کے حقیقی بڑے بھائی ، جناب ولی تنویر کے تایازاد بھائی اور ڈاکٹر غلام عباس احمد ماہر امراض جلد کے بہنوائی ہوتے تھے .

source :

https://urdu.siasat.com/news/%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84-3-1031328/

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے