تخلص : 'Irfan Sattar'
اصلی نام : عرفان عبدل ستار
پیدائش : 18 Feb 1968 | کراچی, سندھ
آباد مجھ میں تیرے سوا اور کون ہے؟
تجھ سے بچھڑ رہا ہوں تجھے کھو نہیں رہا
نام عرفان ستار اور تخلص عرفان ہے۔فروری۱۹۶۸ء میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم لیبیا میں حاصل کی۔ کراچی آکر ایم بی اے اور ایم ایس کیا۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد دواؤں کی کمپنی میں چیف ایگزیکیٹو کے عہدے پر فائز ہیں۔شاعر ی کا آغاز ۱۹۹۰ء میں ہوا۔ جو ن ایلیا سے مشورہ سخن کیا۔ ’’تکرار ساعت‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہوگیاہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:446