تخلص : 'جمیل ؔ'
اصلی نام : عبدل جمیل ملک
پیدائش : 12 Aug 1928 | راول پنڈی, پنجاب
وفات : 13 Nov 2001
نام عبدالجمیل ملک اور تخلص جمیل تھا۔۱۲؍اگست۱۹۲۸ء کو راول پنڈی میں پیدا ہوئے۔ گورڈن کالج ،راول پنڈی سے ایم اے (اردو) کیا۔پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ڈپلوما، سینٹرل کالج،لاہور سے بی ایڈکرنے کے بعد ادبیات فارسی میں ایم اے کیا۔ایف جی سرسید کالج، راولپنڈی میں صدر شعبہ اردو رہے۔جمیل ملک اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، نقاد اورماہر تعلیم تھے۔۱۳؍ نومبر ۲۰۰۱ء کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’سروچراغاں‘(غزل)،’طلوع فردا‘(نظم)، ’پردۂ سخن‘ (غزل) ’ندیم کی شاعری ، فکروفن اور شخصیت‘(تنقید وسوانح)، ’پس آئینہ‘، ’شاخ سبز‘، ’جھروکے‘(گیت)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:226