جرأت قلندر بخش
غزل 78
اشعار 132
قطعہ 1
قصہ 1
کتاب 9
تصویری شاعری 3
اب عشق تماشا مجھے دکھلائے ہے کچھ اور کہتا ہوں کچھ اور منہ سے نکل جائے ہے کچھ اور ناصح کی حماقت تو ذرا دیکھیو یارو سمجھا ہوں میں کچھ اور مجھے سمجھائے ہے کچھ اور کیا دیدۂ_خوں_بار سے نسبت ہے کہ یہ ابر برسائے ہے کچھ اور وہ برسائے کچھ اور رونے دے، ہنسا مجھ کو نہ ہمدم کہ تجھے اب کچھ اور ہی بھاتا ہے مجھے بھائے ہے کچھ اور پیغام_بر آیا ہے یہ اوسان گنوائے پوچھوں ہوں میں کچھ اور مجھے بتلائے ہے کچھ اور جرأتؔ کی طرح میرے حواس اب نہیں بر جا کہتا ہوں کچھ اور منہ سے نکل جائے ہے کچھ اور