Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Kaneez Fatima Kiran's Photo'

کنیز فاطمہ کرن

سڈنی, آسٹریلیا

کنیز فاطمہ کرن کا تعارف

تخلص : 'کرن'

اصلی نام : کنیز فاطمہ

پیدائش :امروہہ, اتر پردیش

کنیز فاطمہ کرن 1976 سے سڈنی میں رہ رہی ہیں۔ شاعرہ ہیں اورآسٹریلیا میں ادبی سرگرمیوں میں اپنے شوہر ڈاکٹرعلی کے ساتھ پیش پیش رہی ہیں ان کے شوہر ڈاکٹر علی ماہر چشم تھے اور سائنسی موضوعات پر اردو میں سات کتابوں کے مصنف اور مولف بھی تھے۔  کنیز فاطمہ کرن نے اسٹیریلیا میں انجمن ترقی اردو قائم کی اور دس سال تک رسالہ ’بزم ادب‘ شائع کیا۔ اشراف شاد کی کتاب شعرائے اسٹریلیا میں ان دونوں کا مفصل ذکر ہے۔ 1985 میں انھوں نے سالانہ مشاعروں کی ابتدا کی۔ کنیز فاطمہ کرن کا خاندان یو پی سے تعلق رکھتا تھا جو بہ سلسلہ ملازمت حیدر آباد میں منتقل ہوگیا تھا۔ لیکن کنیز فاطمہ نے اسکول کی تعلیم امروہہ میں حاصل کی، انٹر گوکل داس کالج مرآد آباد سے کیا۔ انٹر کے بعد شادی ہوئ اورحیدر آباد سے کراچی چلی گئیں اور تعلیم جاری رکھی۔ کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کا مجموعہ کلام ’زر گل‘ 2007  میں شائع ہوا۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے