- کتاب فہرست 180548
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1867
طب773 تحریکات280 ناول4033 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار62
- دیوان1389
- دوہا65
- رزمیہ98
- شرح171
- گیت86
- غزل926
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1486
- کہہ مکرنی6
- کلیات636
- ماہیہ18
- مجموعہ4446
- مرثیہ358
- مثنوی766
- مسدس51
- نعت490
- نظم1121
- دیگر64
- پہیلی16
- قصیدہ174
- قوالی19
- قطعہ54
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
خالد جاوید کا تعارف
پیدائش : 09 Mar 1963 | بریلی, اتر پردیش
LCCN :no2001048101
خالد جاوید 9 مارچ 1963 کو بریلی (اترپردیش ) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد ولی خان تھا جن کا تعلق زمیندار گھرانے سے تھا۔ انہوں نے بریلی کالج، بریلی سے ایم ایے اردو کیا اور انکم سلیس ٹیکس میں سرکاری ملازمت حاصل کی۔ ان کی شادی بداییوں کے ابو الحسن صدیقی کی دختر قیصر جہاں سے ہوئ جو اردو زبان و ادب میں عبور رکھتی تھیں اور قیصر بدایونی تخلص کے ساتھ شعر کہتی تھیں۔ خالد جاوید کے پیدا ہونے کے ایک سال بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا تو ان کی پرورش ان کی دادی نفیسہ بانو اور پھر ان کی دو پھوپھیوں نے کی۔ خالد جاوید کی ابتدائی تعلیم بریلی میں ہوئ۔
نو سال کی عمر میں ان کا داخلہ اسلامیہ انٹر کالج بریلی میں ہوا جہاں سے انہوں نے 1975 میں ہائی اسکول، 1977 میں انٹر اور 1984 میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ پھر روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی سے فلسفہ میں ایم اے اور پی ہچ ڈی کی۔ پھر یہیں سے1999میں ایم ایے اردو کیا۔ اس بیچ انہوں نے بریلی کالج بریلی میں چار سال تک فلسفہ پڑھایا، پھر دہلی چلے گئے۔ یہاں پانج سال تک جزوقتی استاد کی حثیت سے دہلی یونیورسٹی دہلی میں اردو پڑھایا۔ اسی دوران اردو میں ایم فل کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے شعبہ اردو سے منسلک ہو گئے۔ 2001 میں یہیں سے انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ان کے مقالے کا عنوان تھا "اردو تنقید پر مغربی فلسفوں کے اثرات " ۔
خالد جاوید کا شمار اردو کے جدید افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ 1991 میں ان کا پہلا افسانہ"تابوت سے باہر" لکھنو سے نکلنے والے رسالے "نیا دور" میں شائع ہوا تھا ۔ ان کے زیادہ تر افسانے شمس الرحمن فاروقی کی ادارت میں الہ آباد سے نکلنے والے رسالے "شب خون" میں شائع ہوئے ہیں۔ خالد جاوید افسانہ نگار، ناول نگار ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر، مضمون نگار اور تنقید نگار بھی ہیں۔ 2022 میں ان کے ناول نعمت خانہ کے لئے انھیں جے سی بی ایوارڈ سے نوازا گیا، جس انگریزی میں ترجمہ باراں فاروقی نے کیا ہے ۔ان کی تصانیف کے نام ہیں
۱۔برے موسم میں (افسانے) 2000
۲۔آخری دعوت (افسانے ) 2007
۳۔کہانی ، موت اور بدیسی زبان ( مضامین ) 2007
۴۔تفریح کی ایک دوپہر( افسانے ) 2008
۵۔گابریل گارسیا مارکیز فن اور شخصیت 2009
۶۔موت کی کتاب ( ناول ) 2001
۷۔میلان کنڈیرا( تنقید ) 2001
۸۔نعمت خانہ ( ناول ) 2014
۹۔یہ کس کا خواب تماشا ہے 2014
۱۰۔ستیہ جیت رے کی کہانیاں 2014
۱۱۔کار جہاں دراز ہے کہ کرداروں کا توضیحی اشاریہ 2014
۱۲۔ ایک خنجر پانی میںمددگار لنک : | https://en.wikipedia.org/wiki/Khalid_Jawed
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no2001048101
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1867
-