خورشید رضوی کا تعارف
نام محمد خورشید الحسن رضوی اور تخلص خورشید ہے۔۱۹؍مئی ۱۹۴۲ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔گورنمنٹ کالج، سرگودھا کے شعبۂ عربی کے استاد رہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’رائگاں‘‘، ’’شاخ تنہا‘‘، ’’سرابوں کے صدف‘‘(شعری مجموعے)، ’’تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام‘‘، ’’خاکے، مضامین، ترجمے‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:359