Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Khurshid Ahmad Jami's Photo'

خورشید احمد جامی

1911 - 1970 | حیدر آباد, انڈیا

نئی غزل کے اہم شاعروں میں شامل

نئی غزل کے اہم شاعروں میں شامل

خورشید احمد جامی کا تعارف

تخلص : 'جامی'

اصلی نام : خورشید احمد

پیدائش : 15 May 1911 | حیدر آباد, تلنگانہ

وفات : 08 Mar 1970 | حیدر آباد, تلنگانہ

بڑے دلچسپ وعدے تھے بڑے رنگین دھوکے تھے

گلوں کی آرزو میں زندگی شعلے اٹھا لائی

نئی غزل کے اہم شاعروں میں ایک نام خورشید احمد جامی کا بھی ہے ۔ جامی کی پیدائش 15 مئی 1911 میں حیدرآباد میں ہوئی ۔ ان کا خاندان مہاراشٹر کا تھا لیکن ان کے نانا قاضی احمد فہیم حیدر آباد چلے آئے اور وکالت کرنے لگے اورحیدر آباد ہی کو اپنا مستقر بنا لیا ۔ جامی کے والد کا انتقال ان کے بچپن میں ہی ہوگیا تھا اس لئے بہت جلدی معاشی مشکلات میں گھر گئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے فاضل کی سند حاصل کی اور روزگار کی تلاش شروع کردی ۔ کچھ عرصے تک محکمہ آبکاری میں ملازمت کی پھر طبعی مناسبت نہ ہونے کی وجہ سے مستعفی ہوگئے ۔

جامی کی شاعری اپنے ڈکشن اور اپنے موضوعات کے حوالے سے اپنی انفرادی شناخت رکھتی ہے ۔ ان کی شاعری نے اردو میں نئی غزل کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ جامی کی غزل اپنے عہد کے مسائل اور اردگرد بکھری ہوئی تلخ حقیقتوں کو تخلیقی انداز میں پیش کرتی ہے ۔ جامی کے شعری مجموعے ’رخسار سحر ‘ اور ’یاد کی خوشبو‘ بہت مقبول ہوئے۔

جامی نے بچوں کیلئے بھی نثر اور نظم دونوں صورتوں میں لکھا ۔ بچوں کیلئے لکھی گئی ان کی نظمیں ’تاروں کی دنیا ‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہیں ۔

1970۰ میں ان کا انتقال ہوا ۔


Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے