- کتاب فہرست 170915
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1572
طرززندگی15 طب379 تحریکات245 ناول3297 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی8
- اشاریہ5
- اشعار61
- دیوان1266
- دوہا56
- رزمیہ84
- شرح143
- گیت77
- غزل700
- ہائیکو10
- حمد29
- مزاحیہ35
- انتخاب1320
- کہہ مکرنی7
- کلیات610
- ماہیہ16
- مجموعہ3815
- مرثیہ307
- مثنوی617
- مسدس28
- نعت396
- نظم955
- دیگر29
- پہیلی14
- قصیدہ138
- قوالی8
- قطعہ49
- رباعی229
- مخمس18
- ریختی17
- باقیات24
- سلام26
- سہرا7
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی18
- ترجمہ79
- واسوخت24
مجنوں گورکھپوری کے افسانے
تم میرے ہو
یہ سایرہ نام کی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے چچا زاد بھائی جمیل سے محبت کرتی ہے۔ جمیل بھی اسے بہت چاہتا ہے۔ جب اس کی چاہت کا علم اس کے رشتہ داروں کوہوتا ہے تو وہ جمیل کی شادی کر دینے کی سوچتے ہیں۔ سایرہ کی وجہ سے جمیل شادی کرنے سے انکار کر دیتا ہے اور شہر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ جمیل کے چلے جانے بعد سایرہ اس کی جدائی میں تڑپ کر مر جاتی ہے۔
محبت کا دم واپسیں
’’یہ مریم نام کی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جس نے اپنی زندگی میں صرف اپنے شوہر سے ہی محبت کی ہے۔ جب اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے شوہر کے تعلقات کسی اور عورت سے بھی ہیں تو وہ غصے سے آگ بگولا ہو جاتی ہے۔ وہ شوہر سے اس عورت کے بارے میں پوچھتی ہے تو اس کے جواب میں وہ مریم کو خود اس عورت سے ملانے کے لیے لے جاتا ہے۔‘‘
محبت کا جوگ
’’ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جسے ایک روز دریا پر گھومتے وقت ایک بیحد خوبصورت لڑکی دکھائی دیتی ہے۔ دوبارہ جب وہ اس لڑکی کی تلاش میں جاتا ہے تو وہ اسے کہیں نہیں ملتی۔ اس لڑکی کا اس پر ایسا نشہ ہوتا ہے کہ وہ شب و روز اسی کے خیالوں میں کھویا رہتا ہے۔ کچھ دنوں بعد دریا کے اسی کنارے پر اسے ایک سادھو ملتا ہے۔ سادھو اسے اس لڑکی سے ملنے کی ایسی ترکیب بتاتا ہے کہ جس کے پورا ہوتے ہی اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔‘‘
سبز پری
شاہد شاعر تھا، ادیب تھا، نقاد تھا، فلسفی تھا، غرض کہ بہت کچھ تھا لیکن آج تک وہ اپنے کو منظر عام پر نہیں لایا، دنیا کو نہیں معلوم ہوسکا کہ کسی گوشہ میں کوئی شاہد بھی ہے؟ جو میر و درد کے انداز کے شعر کہتا ہے، جو انگریزی، اردو، فارسی اور ہندی کے شعرا پر
بڑھاپا
ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جو ایک ویشیا سے محبت کے باعث اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے۔ اس کے اس طلاق میں مسجد کا مولوی دونوں فریقین کو خوب لوٹتا ہے۔ پچاس سال بعد جب وہ دوبارہ اس گاؤں میں آتا ہے تو مولوی اسے ساری باتیں سچ سچ بتا دیتا ہے۔ مولوی کا بیان سن کر وہ اپنی بیوی کی قبر پر جاتا ہے، لیکن چاہ کر بھی رو نہیں پاتا۔
جشن عروسی
بڈھا جعفر پاشا اپنے دیوان میں خاموش و متفکر بیٹھا ہوا ہے۔ خدام ادب زرکار ملبوس میں حلقہ باندھے ہوئے حکم کے منتظر کھڑے ہیں۔ جعفر اگرچہ عموماً اپنے بشرہ سے اپنے تفکرات و ترددات کو ظاہر ہونے نہیں دیتا۔ لیکن آج اس کے ماتھے کے بل اس کے اندرونی ہیجان کا کافی
سمن پوش
’’یہ اس شخص کی کہانی ہے، جو اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ اس کی بیوی بھی اسے دل و جان سے چاہتی ہے۔ ایک روز جب وہ اپنی بیوی کو اپنے دوست کی بانہوں میں دیکھتا ہے تو حقیقت جانے بغیر ہی اس کا قتل کر دیتا ہے۔ بیوی کے قتل کے بعد وہ خود بھی زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہتا اور اس کی جدائی کے غم میں وہ خودکشی کر لیتا ہے۔‘‘
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS
-
ادب اطفال1572
-