Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Major Aftab Hasan's Photo'

میجر آفتاب حسن

1909 - 1993 | کراچی, پاکستان

سائنسی موضوعات کے معروف مصنف، محقق اور ماہر تعلیم

سائنسی موضوعات کے معروف مصنف، محقق اور ماہر تعلیم

میجر آفتاب حسن کا تعارف

پیدائش : 16 Sep 1909 | بہار

وفات : 26 Feb 1993 | کراچی, سندھ

میجر آفتاب حسن ٭سائنسی موضوعات کے معروف مصنف، محقق اور ماہر تعلیم میجر آفتاب حسن بازید پور (بہار) میں 16 ستمبر 1909ء کو پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ملٹری اکیڈمی کاکول میں سائنس شعبے کے سربراہ رہے، بعدازاں وہ اردو سائنس کالج کراچی کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1960ء سے 1972ء تک وہ شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ جامعہ کراچی کے سربراہ رہے اس دوران انہوں نے اردو میں سائنسی اصطلاحات سازی اور سائنسی موضوعات پر کتب کی اشاعت کے سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ مقتدرہ قومی زبان کے پہلے معتمد تھے۔ بعدازاں ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کی وفات کے بعد وہ اس ادارے کے قائم مقام صدر نشین بھی رہے۔ میجر آفتاب حسن 26 فروری 1993ء کو کراچی میں وفات پاگئے اورکراچی ہی میں گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے