تخلص : 'مقبول نقش'
اصلی نام : مقبول نقش
پیدائش :ٹاٹا نگر, جھارکھنڈ
وفات : 31 Jan 2005
عبدالسبحان نام اور تخلص نقش تھا۔ ۱۹۲۲ء میں ٹاٹانگر، جمشید پور(صوبہ بہار) میں پیدا ہوئے ۔۱۹۳۸ء میں والد کے انتقال کے بعد تعلیم ترک کرکے ٹاٹا آئرن اینڈاسٹیل کمپنی میں بطور میکینک ملازم ہوگئے۔ اس دوران مقبول نقش شاعری کا آغاز کرچکے تھے اور حضرت کمال مینائی سے شرف تلمذ حاصل ہوگیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد ڈھاکہ کا منتقل ہوگئے۔ ڈھاکے میں گزر اوقات ہورہی تھی اور شعروسخن کا مشغلہ بھی جاری تھا کہ ملک کے ناموافق حالات کی بنا پر ۱۹۷۰ء میں انھیں اپنے بچوں سمیت کراچی ہجرت کرنا پڑی ۔ ۳۱؍جنوری۲۰۰۵ء کو کراچی میں ملک عدم کو رخصت ہوگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’جوئے خوں‘(طویل نظم)، ’نوشتہ‘ (مجموعہ غزل)، ’چشم خیال‘(رباعی ، قطعہ ، ثلاثی اور ہائیکو)، ’خوش بو کی دھنک‘(اردو ماہیے)، ’حرف میری کائنات‘(نظم وغزل)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:135