اب تو باتیں بھی ہو گئیں موقوف
ارنی ہے نہ لن ترانی ہے
رشکؔ۔ میر علی اوسط نام رشکؔ تخلص ۔بمقام فیض آباد 1799 میں پیدا ہوئے بہت دنوں تک لکھنؤ میں رہے ۔پھر کربلا جاکر وہیں کی مستقل سکونت اختیار کرلی ۔فن شعرمیں ناسخ کے شاگرد اور منیر شکوہ آبادی کے استاد ہیں ۔اردو زبان کی ایک مبسوط لغت عرصہ کی محنت کے بعد مرتب کی مگر اسے چھپنا نصیب نہ ہوا ۔نظم مبارک اور نظم گرامی ان کے کلام کے مجموعے شائع ہوچکے ہیں1867 میں وفات پائی۔