آہ قاصد تو اب تلک نہ پھرا
دل دھڑکتا ہے کیا ہوا ہوگا
میر محمد بیدار:۔میر محمد علی نام ، میر محمدی کے نام سے مشہور ہوئے فارسی میں مرتضیٰ قلی بیگ فراقؔ اور اردو میں دردؔ کے شاگرد تھے ۔ بیعت مولانا فخرالدین سے تھی ۔ درویش آدمی تھے میرؔ و مرزاؔ کے مانند صفائی کلام کے دلدادہ تھے بقوف کا رنگ بھی ہے آخر عمر میں دہلی سے آگرہ چلے گئے تھے اور وہیں 1209ھ مطابق 1794ء میں وفات پائی ۔