محمد فیض اللہ فیضؔ بہرائچی کی پیدائش۱۹۷۷ء میں محلہ چاند پورہ شہر بہرائچ میں جناب حاجی محمد نسیم اللہ کے گھر میں ہوئی۔ آپ کے دادا حاجی شفیع اللہ شفیع ؔ بہرائچی اپنے وقت کے نامور شاعر تھے۔ گھر میں ادبی ماحول ملا جس کی وجہ سے اور دادا شفیعؔ بہرائچی کی بیاض کو پڑھنا شروع کر دیا تھا جس سے شعر کہنے کا فن حاصل ہو گیا اور اپنے شعر کہنے لگے۔آپ نےمشہور استاد شاعر حضرت استادمحترم عبد الرحمٰن خاں وصفیؔ بہرائچی سے شرف تلمذ ہ حاصل کیا ۔۲۰۱۵ءمیں آپ کا ایک مجموعہ کلام’’ احساسات فیضؔ ‘‘کے نام سے شائع ہوا جس میں آپ دادا جناب شفیع بہرائچی کے محفوظ کلام بھی شامل ہے ۔۲۰۱۵ءکےبعد آپ حضرت اظہارؔوارثی سے مشورہ سخن لینے لگے ۔موجودہ وقت میں کاروباری مصروفیات کی بنا پر آپ نے شاعری سے کنارہ کر رکھا ہے۔