تخلص : 'مبارکؔ'
اصلی نام : مبارک احمد
پیدائش : 10 Jan 1914 | منگیر, بہار
وفات : 06 Oct 1988
نام مبارک احمد اور تخلص مبارک تھا۔۱۰؍ جنوری ۱۹۱۴ء کو گاؤں حسینا، ضلع مونگیر(بہار) میں پیدا ہوئے ۔ اپنے پھوپھا وصی مرحوم سے شاعری میں استفادہ کیا۔ تقسیم ہندکے بعدفکر معاشق میں سابق مشرقی پاکستان منتقل ہوگئے اور محکمۂ ریلوے سے منسلک ہوگئے۔۱۹۸۰ء میں ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔ بعد ازاں کراچی میں سکونت اختیار کی۔۶؍اکتوبر ۱۹۸۸ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’صحرا سے گلستاں تک‘‘(شعری مجموعہ)، ’’ذکر ارفع‘‘(نعتیہ مجموعۂ کلام) ’’بوجھو تو جانیں‘‘(منظوم خاکے) ، ’’سیل خوں‘‘ (طویل نظم)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:51