Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Muhammad Yousuf Waheed's Photo'

محمد یوسف وحید

1986 | رحیم یار خان, پاکستان

محمد یوسف وحید کا تعارف

تخلص : 'یوسف وحید'

اصلی نام : محمد یوسف وحید

پیدائش : 04 Apr 1986 | رحیم یار خان, پنجاب

محمد یوسف وحید

محقق ، خطاط۔ ایڈیٹر :

سہ ماہی بچے من کے سچے خان پور ، سہ ماہی شعور و اِدارک خان پور

تاریخ پیدائش : 04-04-1986

مقام: مراد پور یونین کونسل راجہ کوٹ تحصیل وضلع رحیم یار خان

بہن بھائی : پانچ بھائی ، دو بہنیں ،بھائیوں میں سب سے بڑا میں ہوں

ابتدائی تعلیم :ابتدائی تعلیم مراد پور کے ساتھ تاریخی جگہ بدلی شریف میں گورنمنٹ مکتب سکول سے حاصل کی ۔

1990ء میں مراد پور سے خان پور ضلع رحیم یار خان والدین کے ساتھ شفٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد خان پور میں موجود لٹل اسکالرز مڈل سکول میں نرسری میں داخلہ لیا ۔اول کلاس تک وہیں سے تعلیم حاصل کی ۔ بعد ازاں ہشتم تک پرائیویٹ سکولز میں اور میٹرک تا بی اے علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے کیا ۔ایم اے اُردو جاری ہے ۔

میں الحمد للہ تحریر اور خط کے معاملے می ںبچپن سے ہی خداداد صلاحیت کی بہ دولت خوش نویس ہوں ۔ سو اِسی کے تحت دوران ِ تعلیم ہی پرائیویٹ جاب شروع کر دی ۔

جاب کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی ذریعہ معاش بھی چلتا رہا ۔ مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں میںبہ طور آرٹ ٹیچر ، لائبریرین کام کرنے کا تجربہ ملا ۔ جس نے میرے فن کو جِلا بخشی

اورمزید کامیابیاں ملیں۔

میرے دادا اَبوایم عبد الواحد افغان بھی سینئر شاعر اور ماہر تعلیم ہیں ، جنہوں نے محکمہ تعلیم میں 50سال گزار ے ، ان کی 32سال گورنمنٹ سروس اور 18سال لگا تار پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بطور پرنسپل گزارے ۔ تحریکِ پاکستان میں انہوں نے اپنا بھر پور کردار اَدا کیا ۔ متعدد اُردو ڈرامے لکھے۔ شاعری میں نعت، غزل اور منظوم نظمیں کہیں۔

پہلی تحریر :

27جنوری 2004ء میں پہلی باقاعدہ تحریر بعنوان ’ پرائمری تعلیم کی ترویج ، وقت کی اہم ضرورت ‘ روزنامہ جنگ ملتان کے تعلیمی ایڈیشن میں شایع ہوئی ۔

ابتدائی ایام میں متواتر روزنامہ جنگ میں مستقل لکھا ، جلد ہی میگزین سیکشن کی انچارج شگفتہ بلوچ کی دعوت و حوصلہ اَفزائی پر بچوں کے لیے بھی لکھنا شروع کیا ۔ بچوں کے لیے پہلی تحریر نئے جوتے کے عنوان سے روزنامہ جنگ ملتان میں ہی بچوں کے صفحہ میں شایع ہوئی ۔ اور یوں بچوں کے اَدب میں شمولیت اور پھر بچوں کے اَدب کے سلسلے کو بھر پور اور ہمہ وقت اپناتے ہوئے 2007ء سے تا حال ڈویژن بہاول پور میں اَدبِ اَطفال کی نمائندگی کرتے ہوئے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول واحد اُردو مجلہ سہ ماہی ’بچے من کے سچے ‘ خان پور کا اجرا ء کیا جوالحمد للہ تاحال جاری ہے ۔ بچے من کے سچے‘ نے اب تک متعدد خاص نمبرز شایع کیے ۔ جن میں علامہ اقبال نمبر ( ۲شمارے) آزادی نمبر ( ۵ شمارے) بچوں کے اَدیب نمبر ، شانِ مصطفی ؐ نمبر ، کھیل کود نمبر ، تعلیم و تربیت نمبر ، ماں نمبر ، باپ نمبر و دیگر شامل ہیں ۔ ’بچے من کے سچے ‘نے اپنی انفرادیت اور خصوصیت کو برقرار رکھتے ہوئے الحمد للہ ملک گیر بچوں کے رَسائل کے مابین منعقدہ مقابلہ خاص نمبرز بعنوان ’ شان ِ مصطفی ؐ نمبر ‘ میں2018ء میں حصہ لیا جس میں نعت کی کیٹیگری میںالحمد للہ سوم پوزیشن حاصل کی ۔

کن کن رسائل میں لکھا :  

فکشن ، پھول ، آنکھ مچولی ، قومی ڈائجسٹ ، سنڈے میگزین (جنگ ، ایکسپریس ، نوائے وقت )، انوکھی کہانیاں ، بزم ِمنزل ، مون ڈائجسٹ ، ہفت روزہ تکبیر ، قصہ قصولی ، چندر تارے ،

نیا زمانہ ، بدلتی دنیا ، عوام ۔۔۔۔ و دیگر

بڑوں کے لیے کب لکھا :     میری پہلی تحریر بڑوں کے لیے 2004ء میں ہی شایع ہوئی ۔  اب تک سینکڑوں تحریریں مختلف علمی ، ادبی ، تاریخی ، مذہبی ، معلوماتی ، شخصیات، سماجیات ، سیاسیات اور دیگر موضوعات پر روزنامہ جنگ، خبریں ، مشرق ، نیادور ، پاکستان ، نوائے وقت ، اخبار ِ جہاں ، سنڈے میگزین ، جمہور ، فیملی میگزین و دیگر میں شایع ہوچکی ہیں ۔

شایع شدہ کتابیں : اب تکسات کتابیںشایع ہوچکی ہیں جن میں بچے من کے سچے میں شایع ہونے والی موضوعاتی تحریروں پر مشتمل حصہ نثر اور نظم میں تین کتابیں ’ دانائے راز حصہ 1,2,3 شایع ہوچکی ہیں ،چوتھیکتاب قائد اعظم کے ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے موضوع پر فرمودات کے حوالے سے ’ قائد نے فرمایا ‘ شایع ہو چکی ہے اورپانچویں کتاب بہاول پور کے نثری اور شعری اَدب کے مشتمل بعنوان ’ گلدستہ ٔ ادب ‘ شایع ہوچکی ہے ۔ چھٹی کتاب ’ خان پور کی 120سالہ مختصر اَدبی تاریخ ...خان پور کااَدب‘ حال ہی میں شایع ہو ئی ہے ۔ ساتویں کتاب  ضلع رحیم یار خان کے نمائندہ شعرا ء کی اُردو نعتوں پر مشتمل ’ اِنتخاب ِنعت‘ کے عنوان سے شایع ہوچکی ہے ۔

مصروفیت : اس کے علاوہ 2014ء میں ضلع بہاول پور، ضلع بہاولنگراور ضلع رحیم یار خان کی تاریخ اور کاروباری موبائل فون ڈائریکٹریز بھی شایع ہو چکی ہیں ۔

محکمہ تعلیم میں جاب ہے ۔

غیر مطبوعہ کام کی تفصیل : پنجاب کے تاریخی قلعے ، دانائے راز حصہ 4، دیگر کی تفصیل اگلے صفحے پر ملاحظہ فرمائیں

متعدد اعزازات : تعلیمی اداروں میں دورانِ ملازمت خطاطی کے میدان میں متعدد تعریفی اَسناد اور اعزازات ملے ۔ لکھنے پڑھنے کے سلسلے میں بھی الحمد متعدد ایوارڈز ، سرٹیفکیٹس اور انعامات مل چکے ہیں ۔

خاندان میں دلچسپی : میری مسز سعدیہ وحید ’بچے من کے سچے ‘ کی ٹیم میںبہ طور اسسٹنٹ ایڈیٹر 2012تا تاحال اپنی ذمہ داری بہ اَحسن ادا کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ خاندان کے زیادہ تر اَفراد فوج اور محکمہ تعلیم اور دیگر کاروباری شعبہ جات سے منسلک ہیں ۔ اَدبی حوالے سے کوئی خاص دل چپسی اور کام ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔ البتہ دادا اَبو کی مختلف تحریروں اور اقتباسات پر مشتمل کتاب جلد شایع ہو رہی ہے ۔ مسز سعدیہ وحید کی حال ہی میں ’بچے من کے سچے‘ میں شایع ہونے والی ان کی ذاتی تحریروںاور دیگرموضوعات پر مشتمل ایک کتاب زیر ترتیب ہے جو         اِن شاء اللہ جلد اَشاعت پذیر ہوگی ۔دیگر : 2020ء سے بڑوں کے لیے سنجیدہ اَدب پر مشتمل علمی ، ادبی اور ثقافتی مجلہ سہ ماہی ’ شعورو اِدارک خان پور کا آغاز کیا ہے ۔جس کا پہلا شمارہ الحمد للہ جنوری تار مارچ 2020 ء دوسرا اور تیسرا شمارہ ( اپریل تا ستمبر 2020ء ) اکٹھے اور چوتھا شمارہ حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر ( اکتوبر تا دسمبر 2020ء ) شایع ہوچکا ہے ۔شعوروادراک کا پانچواں شمارہجنوری تا مارچ 2021ء زیر ترتیب ہے ۔شمارہ نمبر دو اور تین میں خصوصی گوشہ ’’ قیس فریدی 240صفحات پر مشتمل شامل تھااور شمارہ نمبر 4پورا شمارہ خصوصی اشاعت حیدر قریشی کے ادبی دنیا میں پچاس سال مکمل ہونے پر ان کی جملہ فن و خدمات کے حوالے سے بھر پور اور جامع تحریروں پر مشتمل خاص نمبر ( حیدر قریشی قریشی گولڈن جوبلی نمبر ) حال میں شائع ہوکر دنیا بھر میں علمی ادبی حلقوں میں داد وتحسین حاصل کر چکا ہے ۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے