تخلص : 'مظفر'
اصلی نام : مظفر احمد
پیدائش : 14 Jul 1969 | خیبر پختنخوا
مظفر احمد مظفر اردو زبان کے مشہور شاعراور ادیب ہیں۔ ان کی پیدائش 14 جولائی 1969 کو نوشہرہ چھاؤنی صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان میں ہوئی۔ مظفر شاعری میں اپنے لب و لہجے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ موصوف آن لائن پر اردو کے کئی پورٹلز چلاتے اور اردو کی ترویج و تشہیر میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافت بھی ان کا مشغلہ رہا ہے۔ان کے چار شعری مجموعے حرف زیر لب،سرگزشت تمنا، ریگ دشت عدم اور رخت سفر شائع ہو چکے ہیں۔