،نثار فاطمہ کبری، اٹھارہ سو پچانوے میں پٹنہ کے معزز علمی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ان کی والدہ رشید النساء اردو کہ پہلی ناول نگار خاتون مانی جاتی ہیں۔ نثار کبری نے خاندانی روایت کے مطابق گھر پر ہی اردو پڑھی اور کسی طرح ہندی اور انگریزی میں بھی شُد بُد حاصل کرلی۔ گیارہ سال کی عمر میں پہلی نظم لکھی۔ اپنے شاعری کے فطری شوق کو جاری رکھنے اور شائع کرانے کے لئے انھیں اپنے میکے اور سسرال میں کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔انیس سو انتالیس میں ایک شعری مجموعہ ’ خیالات کبر ی‘ شائع ہوا۔ نثار مولانا حالی سے بہت متاثر تھیں، سماجی موضوعات پر نظمیں کہتی تھیں۔