- کتاب فہرست 183877
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1921
طب868 تحریکات290 ناول4293 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1432
- دوہا64
- رزمیہ98
- شرح182
- گیت81
- غزل1075
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1540
- کہہ مکرنی6
- کلیات670
- ماہیہ19
- مجموعہ4828
- مرثیہ374
- مثنوی813
- مسدس57
- نعت533
- نظم1194
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ178
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
نیاز فتح پوری کے افسانے
درس محبت
یہ یونان کی اپنے زمانہ میں سب سے خوبصورت لڑکی کی کہانی ہے، جو زہرہ دیوی کے مندر میں رہتی ہے۔ اس کے حسن کے چرچے ہر طرف ہیں۔ یہاں تک کہ اس ملک کا شہزادہ بھی اس کا دیوانہ ہے۔ ایک رات وہ اس سے ایک ندی کے کنارے ملتا ہے اور وہاں وہ شہزادے کو محبت کا ایسا درس دیتی ہے جس میں وہ فیل ہو جاتا ہے اور وہ حسین لڑکی ایک کسان کے بیٹے سے شادی کر لیتی ہے۔
دو گھنٹے جہنم میں
یہ درد سے تڑپتے ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جس کی زندگی ڈاکٹر صرف دو گھنٹے مزید بتاتا ہے۔ ڈاکٹر کے یہ کہنے کے کچھ دیر بعد ہی وہ شخص بیہوش ہو جاتا ہے اور اسےمحسوس ہوتا ہے کہ فرشتے اسے آسمان پر لے جا رہے ہیں۔ وہاں وہ جہنم کے الگ الگ حصہ کو دیکھتا ہے اور دو گھنٹے کے بعد جب اسے ہوش آتا ہے تو وہ اپنی بیوی کو چارپائی کے پاس بیٹھے روتے ہوئے پاتا ہے۔
محبت کی دیوی
’’یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے، جو اپنے حسن اور پاک دامنی کے لیے پورے علاقے میں مشہور ہے۔ وہ جب مندر میں پوجا کرنے آتی ہے، اس کی ایک جھلک پانے کے لیے وہاں سینکڑوں لڑکوں کی قطار لگی رہتی ہے۔ مگر نہ چاہتے ہوئے بھی جس کی محبت میں تڑپتے ہوئے وہ اپنی جان دے دیتی ہے، وہ کوئی اور نہیں، محمد قاسم ہوتا ہے۔‘‘
دنیا کا اولین بت ساز
’’یہ کہانی مرد و زن کے پیچیدہ رشتوں کے بارے میں بات کرتی ہے۔ دنیا کا پہلا بت تراش انجانے میں ایک بت بنا دیتا ہے۔ جب وہ اس بت کو غور سے دیکھتا ہے تو وہ ایک عورت کا بت ہوتا ہے۔ اس عورت میں جان ڈالنے کے لیے وہ رات، دن، چاند سورج، ستارے ہر کسی سے منت کرتا ہے۔ بالآخر وہ عورت ایک جیتی جاگتی انسان بن جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں بت تراش کی ساری دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔‘‘
دو خط
دو دوستوں کی کہانی، جو کالج سے نکلنے کے ایک عرصہ بعد ایک دوسرے کو خط لکھتے ہیں۔ اس درمیان ان دونوں کی شادی ہو چکی ہوتی ہے۔ مگر انہیں جس طرح کے جیون ساتھی ملے ہیں ان سے وہ اس قدر تنگ آ چکے ہیں کہ ان کے پاس ایک دوسرے کے حالات پر ہنسنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے۔
شہید آزادی
دولت اور شہرت کو کنبے اور رشتوں سے زیادہ اہمیت دینے والی ایک ایسی عورت کی کہانی، جس کی شادی ایک تاجر سے ہو جاتی ہے۔ شادی کے بعد بھی وہ اپنی زندگی میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کرتی۔ اس کا شوہر تجارت کے سلسلے میں ودیش چلا جاتا ہے تبھی اس کی زندگی میں ایک بگڑا ہوا امیرزادہ آ تا ہے، جو اس کی زندگی کو موت کے دہانے تک لے جاتا ہے۔
زہرہ کا ایک پجاری
’’یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جو یونان میں عشق کی دیوی زہرہ کے مندر کا پجاری ہے۔ اپنی موسیقی اور درد بھرے اشعار سے وہ پورے دیش میں مشہور ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بادشاہ کی بیٹی بھی اس کی دیوانی ہوکر اس سے ملنے آتی ہے۔ مگر وہ اس کی تجویز کو ٹھکرا دیتا ہے اور زیادہ زور دینے پر خودکشی کر لیتا ہے۔‘‘
join rekhta family!
-
ادب اطفال1921
-